کراچی(یواین پی) ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر نے مزید برتری حاصل کرلی۔بینک دولت پاکستان کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 201 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ہے۔رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 78 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 204 روپے ہے۔