فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے اجلاس کی صدارت کی اور مائیکروپلان کے مطابق مقررہ اہداف اور حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،اسسٹنٹ کمشنرزمحمد عمر مقبول،صاحبزادہ محمد یوسف اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور پانچ سال کی تک کی عمر کے بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلائیں۔انہوں نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کومزید متحرک ہونے اور عالمی ادارہ صحت کے تحفظات دور کرنے کی بھی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو مہم کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی تاکید کی۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ اونے مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ دی۔