اسلام آباد(یواین پی) سابق صدر پاکستان فاروق احمد خاں لغاری کی 82ویں سالگرہ کو منائی جائےگی وہ 29مئی 1940 کو جنوبی پنجاب کے علاقے چوٹی زیریں میں پیدا ہوئے تھے 1973میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے 1977میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر وفاقی وزیر بنے1993 میں پاکستان کے نویں صدر منتخب ہوگئے5 نومبر1996 کو انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرکے قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد میاں نواز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اختلافات کی وجہ سے2 دسمبر1997 میںفاروق خاں لغاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے1998میںایک نئی جماعت ملت پارٹی قائم کی وہ20 اکتوبر2010 کو وفات پاگئے تھے۔