مسلم لیگ (ن) کل بہاولپور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی

Published on May 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوم مئی کے موقع پر کل ہفتہ کے روز بہاولپور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔مسلم لیگ (ن)کی طرف سے 28 مئی کے جلسے کی اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے، جلسہ کے اجازت نامے کے لئے درخواست سابق ٹکٹ ہولڈرسٹی صدر رانا محمد طارق نے جمع کروائی۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ جلسے سے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی۔درخواست میں جلسہ کے دوران فول پروف سکیورٹی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog