اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیت گینگ گرفتار اسلحہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد

Published on May 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی/ شیخ ندیم شیراز )ایس ڈی پی او رینالہ انعام الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی رینالہ جاوید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دانش اور دانی ڈکیت گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا جب کہ ہمراہی ملزمان فیصل عرف ملنگی ۔شہباز کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور تین عدد ۔گولیاں 12عدد برآمد کیں جبکہ دوران تفتیش ملزمان سے2عدد موٹر سائیکل اور 55ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف 7عدد مقدمات بجرم 392 ت ب کا بھی انکشاف ہوا ہے ملزمان نے رینالہ خورد میں مختلف وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے
ملزمان عادی ڈکیت اور سابقہ ریکارڈ یافتہ سنگین جرائم میں ملوث اور مطلوب تھے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog