دین اور وطن عزیز کے دشمنوں کیخلاف جراَت مند اور ولولہ انگیز قیادت کی ضرورت ہے۔ قاری عتیق الرحمان

Published on May 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

تلونڈی بھنڈراں(یو این پی)وطن عزیز کے سیاسی،معاشی اور ملکی بحرانوں کا خاتمہ خلفاءراشدین کے دور حکومت کے فیصلوں پر عمل کر نے میں ہی مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف روحانی مبلغ،اتحاد بین المسلمین کے داعی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ممتاز شخصیت قاری عتیق الرحمان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خارجی یا اندرونی دونوں محاذوں پر کامیابی نبی اکرم کے فرامین کو اپنانے سے ہی ملے گی۔ دین اور وطن عزیز کے دشمنوں کیخلاف جراَت مند اور ولولہ انگیز قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے مگر ظالم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کی امداد بھی تعلیمات اسلام کا حصہ ہیں دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جو مسلم امہ کیلئے واضح پیغام ہے امت کے تحفظ کیلئے مسلم ممالک کی قیادت کو متحد ہونا ہوگا، پاکستان کے عوام جذبہ جہاد اورجذبہ عشق مصطفی سے سرشار ہیں اور دین مبین کی اقدار واحیاءو امت مسلمہ کے تحفظ کی خاطر مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme