ریلیف پیکج کا مقصد غریبوں پرتیل کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنا ہے،وزیراعظم

Published on May 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے غریب گھرانوں کیلئے ماہانہ 28 ارب روپے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا، ریلیف پیکج کا مقصد غریبوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا بوجھ کم کرنا ہے، پیکج سے ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو 2 ہزار دیے جائیں گے، یہ رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے الگ ہے، یوٹیلیٹی اسٹور پر 10 کلو آٹے کا تھیلا بھی 400 کا کردیا ہے۔انہوں نے براہ راست قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ چند ہفتے قبل آپ نے مجھے جس ذمہ داری کیلئے منتخب کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے اس کیلئے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، خاص طور پر اس وقت میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں، جب ملک کو گزشتہ حکومت کے پیدا کردہ سنگین حالات سے بچانا مقصود ہے، یہ ذمہ داری مجھے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے سونپی گئی ہے، نوازشریف اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان کی عوام نے فیصلہ کہ کرپٹ حکومت سے فوری جان چھڑائی جائے، اپوزیشن جماعتوں نے عوام کے مطالبے پر لبیک کہا اور تحریک عدم کے ذریعے تبدیلی کو یقینی بنایا، ہم نے حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا، میں ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی، جو سابق حکومت بدترین حکمرانی کے باعث پیچھے چھوڑ گئی، یہی وجہ ہے ہم نے پاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes