ہنگامہ آرائی اور جتھہ بازی سے پاکستان کا نقصان ہوگا، طاہر محمود اشرفی

Published on May 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان اور حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں۔ سیاستدان میثاق معیشت کریں، ہنگامہ آرائی اور جتھہ بازی سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں آج پاکستان علما کونسل کی اپیل پر یوم خودداری و رواداری منایا گیا، دین ایک دوسرے کیلئے برداشت پیدا کرنیکا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی پاسداری کرنے میں ہی ملک کی بھلائی ہے۔طاہرمحمود اشرفی کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو سزا دینا بھارت کی بزدلانہ اور شرم ناک کارروائی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme