بلوچستان کے 32 اضلاع میں آج بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، پولنگ کا عمل جاری

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) کوئٹہ اورلسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں آج بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق 32 اضلاع میں 5 ہزار 226 پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے 2 ہزار 54 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس، ایک ہزار 974 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن میں 16 ہزار 195 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے 102 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس، لیویز اور ایف سی کے جوان تعینات ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog