ہم اپنے آپ کو آل رسولﷺکا غلام سمجھتے ہیں،سردارتنویرالیاس

Published on May 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments


مظفر آباد(یواین پی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں، عوامی مسائل کا حل حکومت کا نصب العین ہے، حلقہ پانچ پونچھ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ایک ایک روپیہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پانچ پونچھ کی تمام یونین کونسلز کے عوام،کارکنوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیرہائیر ایجوکیشن ظفراقبال ملک،وزیرٹیوٹا، ایلیمنٹرو سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی چغتائی، وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی، سردار احمد صغیر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران کے علاوہ سی یو جے ضلع پونچھ کے صدر سید مسعود گردیزی بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غلام سمجھتے ہیں برصغیر میں اشاعت اسلام اولیاءکرام کی محنتوں کا ثمر ہے تاہم تصووف کی بعیت کے بغیر پیری مریدی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور سات مذہبی جماعتوں کے رہنما ملکر رہنمائی کریں گے جسکی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی جس ہائی سکول کے پاس زمین موجود ہو گی اسے ڈگری کالج کا درجہ دیں گے حکومت ٹیم ورک کے طور پر کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ رسل و رسائل کے شعبوں پر توجہ دیں گے صنعتوں اور سمال انڈسٹری کو فروغ دیکر خواتین کو روزگار فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے ٹیوٹا کے کردار موثر بنایا جائے گا کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنایا جائے گا تمام ڈویژنل صدر مقامات پر جدید انفارمیشن آفس قائم کریں گے دیہاتوں اور شہری علاقوں میں تعمیرات کے لئے منظوری ضروری ہوگی تاکہ تعمیرات منصوبہ بندی کے تحت کی جا سکیں جعلی اور عطائی ڈاکٹروں سے عوام کو محفوظ بنائیں گے۔مدارس کے نصاب کو جید علماءومشائخ کی سفارشات کے مطابق عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں زراعت کے شعبے سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اپنی زمینوں کو آباد کرنا ہوگا بے روزگاری کے خاتمے اور معاشی خودکفالت کے لئے زراعت کو فروغ دیں گے گرین اینڈ کلین کشمیر کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہے فوڈ اتھارٹی کو موثر اور روڈ سیفٹی کمیشن بنایا جائے گا تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے آزاد کشمیر کے ادارے نامساعد حالات کے باوجود کردار ادا کر رہے ہیں جنکی استعداد کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا پولیس کو مزید بہتر بناکر آئیڈیل بنایا جا سکتا ہے آزاد کشمیر میں پندرہویں ترمیم لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes