مانسہرہ (یواین پی) نون لیگ آج مانسہرہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ٹھاکرہ سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں کا جلسے سے خطاب شیڈول ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ کیپٹن صفدر و دیگر ن لیگی قائدین مانسہرہ پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف دن ایک بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔