بیٹے کو اغواء کرنے والے ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچاجایا وریر اعلی سے اپیل
فاروق آباد (یو این پی)آسماں گرانہ زمین پھٹی ضعیف العمربیوہ کاجواں سالہ بیٹا بااثر افراد نے اغواء کر لیا،اغواء کرکے قتل کردیا ہے یا زندہ ہے کوئی پتہ نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب میرا بیٹا بازیاب کروانے میں میری مدد کریں۔ماں کی دھائی بتایا گیا ہے کہ فاروق آبادکے نواحی علاقہ ڈیرہ ملاسنگھ میں ضعیف العمر بیوہ انور بی بی کا جواں سالہ بیٹے تنویر کو علاقہ کے بااثر افراد نے بہانے سے بلایا اور اغواء کرکے ساتھ لے گئے تھانہ صدر فاروق آبادمیں ان کے خلاف دفعہ 365کے تحت مقدمہ نمبر262/22تو درج کرلیا گیا لیکن پولیس نوجوان کو تاحال برآمد نہ کرواسکی ملزمان نے تگڑا وکیل کرکے عدالت سے ضمانت کروالی ہے بوڑھی ماں انصاف کے حصول کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیوہ ماں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے کو اغواء کرنے والے ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر میرا بیٹا برآمد کروایا جائے اس موقع پر اہلیان علاقہ نے بھی احتجاج کیا