پاکستانی قوم اب عمران خا ن کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ میڈیا سے گفتگو
لاہور(یو این پی)وریو فیملی کے چشم و چراغ،سدا بہار ایم این اے ارمغان سبحانی نے سابق ناظم،سابق ترجمان ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیالکوٹ اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چویدری عصمت اللہ وریاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کی خدمت آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی ہے، حقیقی معنوں میں قوم کی خدمت نصب العین ہے۔ ہمارا خاندان غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صدیوں کام کرتا آیاہے۔ ڈیوٹی پر معمور پولیس کے جوان کو گولیاں مار کر شہید کرنا بڑے دکھ اور افسوس کا مقام ہے۔یہ وہی زہنیت ہے جو عمران خان نے پروان چڑھائی۔جس طرح پی ٹی آئی کارکنان کی ذہن سازی کی گئی کہ تم لوگ جہاد کر رہے ہو اور تمہارا مقابلہ غداروں سے ہے تو ایسے کارکنان کی جانب سے ایسا ردعمل آنا افسوناک ہے۔ اتحادی حکومت کسی کی خواہش پرختم نہیں ہوگی بلکہ آئین کی رو سے حکومت کا دورانیہ پورا ہونے پر آئندہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ اصل میں فسادی مارچ تھاجو ملکی حالات خراب کرنے کی خاطر شروع کیا گیا۔اشعور پاکستانی قوم اب عمران خا ن کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔