پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ،ملتان اسٹیڈیم میں انتظامات کا آغاز کردیا گیا

Published on May 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

ملتان (یواین پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔مذکورہ سیریز راولپنڈی میں شیڈول تھی، تاہم ملکی سیاسی صورتحال کے باعث اسے لاہور منتقل کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا تھا، جسے بعد میں ملتان منتقل کیا گیا۔ تاہم اب اس سیریز کے لیے ملتان اسٹیڈیم میں انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاک ویسٹ انڈیز میچ کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ملتان اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی، پارکنگ اور روٹس پر مثالی انتظامات کا حکم دیا۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme