بوریوالا،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ

Published on May 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments


شہریوں سے موٹر سائیکل،لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے
بورے والا(یواین پی)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ،24 گھنٹوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی 10 وارداتوں کے دوران شہریوں سے موٹر سائیکل،لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے،پولیس ملزمان گرفتار نہ کرسکی،شہری عدم تحفظ کا شکار،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے گردونواح میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی 10 مختلف وارداتوں میں مسلح جرائم پیشہ گروہ شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گگومنڈی،صدر،سٹی،ماڈل ٹاون،شیخ فاضل اور فتح شاہ کے علاقوں میں ہونے والی ان وارداتوں میں محمد تنویر سکنہ 541/ ای بی موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون،محمد اشفاق سکنہ187/ ای بی 15ہزار نقدی موبائل فون،رکشہ ڈرائیور محمد جمیل سکنہ شاہ جنید ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون،ظفر علی سکنہ 109/ ای بی 10 ہزار نقدی موبائل فون،قیصر علی سکنہ حبیب کالونی سے موبائل فون،مقامی میپکو ریکوری ملازم شاہد محمود 80 ہزار روپےنقدی،محمد لطیف مالک الحمد ریسٹورنٹ مانا موڑ سے موٹر سائیکل،30ہزار نقدی اور موبائل فون،محمد موسی سکنہ شیخ فاضل 94/ ای بی 20 ہزار نقدی اور موبائل فون،کلیم اللہ کریانہ مرچنٹ سبزی منڈی 40 ہزار نقدی اور موبائل فون جبکہ نواحی گاوں 255/ ای بی قبرستان کے قریب مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے ایک لاکھ روپے نقدی،ایک موٹر سائیکل اور 4 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ان تمام وارداتوں کی اطلاع متعلقہ تھانوں میں کردی گئی تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes