مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے لئے تاجروں کا تعاون ضروری ہے زاہد پرویز

Published on May 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

پرائس کنٹرول کمیٹی میں جن اشیاء کے نرخ مقرر کر دئیے جائیں گے ان پر در آمد کروایا جائے گا
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف اور انہیں مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے لئے جہاں انتظامی سطح پر اقداما ت کئے گئے ہیں وہیں پر اشیائے ضروریہ کی دوسرے اضلاع سے اوکاڑہ میں تواتر سے فراہمی اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکانزم پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی عوام صارفین کو دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تاجروں کا تعاون از حد ضروری ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خلد سنپال،اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سمیت ضلع بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں،صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی میں جن اشیاء کے نرخ مقرر کر دئیے جائیں گے ان پر سو فیصد عمل در آمد کروایا جائے گا جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن ذخیرہ اندوزی،بلیک مارکیٹنگ اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی گراں فروشوں اور مارکیٹ میں قلت کا تعاثر پیدا کر کے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی طے کی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes