لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا،پیپلزپارٹی،راہ حق پارٹی اور آزاد ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، مرتضیٰ حسن کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ اے آراوائی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے صوبائی کابینہ تشکیل دینے کیلئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔پنجاب کی کابینہ دو مرحلوں میں تشکیل دی جائے گی ، پہلے مرحلے میں وزارت قانون کا قلمدان ملک احمد خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔ اویس لغاری کو بلدیات کا قلمدان دیا جاسکتا ہے، خواجہ سلمان رفیق کو وزیرصحت اور خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔عظمیٰ بخاری کو ویمن ڈویلپمنٹ یا پبلک پراسکیوشن کا محکمہ دیا جاسکتا ہے، رانا مشہود کو وزیرتعلیم بنائے جانے کا امکان ہے،مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیرخزانہ ، منشاء بٹ ، ڈاکٹرلیاقت اور یاورزمان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔