کوئٹہ۔۔۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ڈبل روڈ پر بم دھماکے میں بے گنا افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے گورنر نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔