کوئٹہ(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن -4جون کو منایا جائیگا اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکار ہونے والے اور بے گھر بچوں کی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس سلسلہ میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگر م سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام عارفوالاسمیت ملک بھر میں سیمینارز اور دیگر تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جسمیں مقر رین بچوں کے حقوق کے متعلق معلومات اور عوام کو آگاہی فراہم کریں گے زرائع کے مطابق پاکستان میں ہردس میں سے ایک بچہ جارحیت کا شکار ہے۔