فیصل آباد، 1795 سیلز پوائنٹ پر 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 490 روپے میں دستیاب

Published on May 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ڈویژن میں 1795 سیلز پوائنٹ پر 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 490 روپے میں دستیاب ہے اور گزشتہ چار روز میں پوائنٹس پر 3 لاکھ 91 ہزار 317تھیلے سپلائی ہوچکے ہیں۔ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 10 کلو گرام وزنی 2 لاکھ 96 ہزار 102 تھیلے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 23 ہزار 936،جھنگ میں 43 ہزار 586 اور چنیوٹ میں 23 ہزار 693 بیگز سپلائی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلہ 980 جبکہ 15 کلوگرام فائن آٹا 1050 سے 1070روپے تک فروخت ہورہا ہے۔کمشنر نے بتایا کہ 40 کلوگرام گندم کی قیمت 2460 روپے تک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹا کی سپلائی وفروخت کا مکمل ریکارڈاور مانیٹرنگ کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes