اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان استعفے کی تصدیق کریں تاکہ ضمنی الیکشن کروائے جائیں پی ٹی آئی ارکان منت ترلے کر رہے ہیں ہمارا استعفی قبول نہ کریں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہ اکہ 2014 میں بھی استعفے کا ڈرامہ کیا اب بھی ڈرامہ کر رہے ہیں پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ لاجزمیں رہتے ہیں پی ٹی آئی ارکان تمام مراعات حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں آتے شرم نہیں آتی کیا ان کو، پی ٹی آئی ارکان منت ترلے کر رہے ہیں ہمارا استعفی قبول نہ کریں، سابق اسپیکر سرکاری گاڑی کوابوکی ملکیت سمجھ کر چلا رہے ہیں پی ٹی آئی کوسیاسی جماعت کہناسیاسی جماعتوں کی توہین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے وسائل وفاق پر یلغار کیلئے استعمال کرنا ناقابل قبول ہو گا۔