تحریک انصاف عوام کو درپیش مسائل پر پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

Published on May 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments
Sanaullah
اسلام آباد ۔۔۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف پر زوردیا ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل پر پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرے جو کہ مسائل کے حل کا صحیح فورم ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا واحد حل صرف جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں 60فیصد لوگوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا تھا جس کے نتیجہ میں برسراقتدار آنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں قائم ہونے والی حکومت کے دور میں ملک اب ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے اورملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنا ناچاہئے۔ صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابات بار ے اپنے کسی بھی قسم کے تحفظات عدالتوں میں لانے چاہئیں اور عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات ، منصفانہ آزادانہ اورشفاف طریقے سے ہوئے تھے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题