لاہور (یواین پی) ماہ ذوالقعدہ کا آغاز، پاکستان میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ماہ شوال کا اختتام ہونے کے بعد عید الاضحیٰ کی آمد میں کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں عید قربان 10 جولائی بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 09 جولائی کو ہونے کی پیشن گوئی کی جا چکی۔