ممبئی (یو این پی) اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں سٹار بننے کا کوئی متعین فارمولا نہیں ہے‘ میں ابھی تک سیکھ رہی ہوں ۔ میرا تعلق غیر فلمی خاندان سے ہے اس لئے میرے لئے ہر دن ایک نئی چیز سیکھنے کے برابر ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سٹارڈم جذبے سے آتا ہے ۔ اگر آپ اپنے لئے جو کچھ کررہے ہیں اس کے لئے جذبہ و تحریک رکھتے ہیں تو کامیاب ہوں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے نزدیک کامیابی یہ نہیں کہ وہ بہت مشہور ہوگئی ہے بالکل اصل کامیابی یہ ہے کہ لوگ آپ کے رول کو پسند کریں اور اس بات کی تعریف کریں کہ آپ نے اپنی کردار نگاری کتنی اعلیٰ کی ہے۔