معروف مزاحیہ اداکا ر ننھا کی36 ویں برسی آج منائی جائیگی

Published on June 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

لاہور(یواین پی) فلم،ٹی وی اور تھیڑ کے معروف مزاحیہ اداکا ر ننھا کی36 ویں برسی آج 2جون بروزجمعرات کو منائی جائیگی پاکستانی مزاحیہ اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا۔انہوں نے اپنے کیر ئیر کاآغاز تھیڑ سے کیا تاہم انہیں شہرت ٹی وی پروگرام الف نون سے ملی ا داکار ننھا کی مشہور فلمیں، سالا صاحب، سوناچاندی،چوڑیاں،سوہرا تے جوائی، دوستانہ اور نوکر تے مالک شامل ہیں۔اداکار ننھا اور علی اعجاز کی جوڑی فلم بینوں میں کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ننھا نے متعدد فلموں میں ہیرو کے کردار نبھائے انہوں نے اپنے عروج کے وقت 2جون1986 کو چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题