تھانہ کاہنہ، جرائم پیشہ عناصر کے سرپرستوں کی تعیناتیاں افسران کی عدم توجہ جرائم کے گراف میں اضافہ

Published on June 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

صواآصل(یو این پی)تھانہ کاہنہ میں متعدد پولیس ملازمین کی عرصہ دراز سے تعیناتیاں جرائم پیشہ عناصر کو پروان چڑہانے کا باعث تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ میں پولیس افسران کی عدم توجہ کے باعث عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کی جرائم پیشہ افراد سے سیٹینگ ہے جسکی وجہ سے تھانہ کاہنہ میں جرائم کا گراف زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے غلام رسول نامی پولیس ملازم تھانہ کاہنہ کی چوکی انڈسٹری ایریا میں بطور محرر 12اپریل 2018سے 21مئی2018تک تعینات رہا اس دوران مٹی مافیہ اور منشیات فروشوں سے بھرپور دوستی رہی دوبارا غلام رسول کی جنرل ڈیوٹی 17جنوری2019سے 21فروری 2019تک رہی بعد ازاں یہ 3ستمبر 2019کو ڈسمس فرام سروس ہوا جوکہ 28فروری 2020تک رہا دوبارا بھر پولیس افسران نے شفقت کا ہاتھ رکھتے ہوئے رشوت خور پولیس ملازم غلام رسول کو 8مارچ 2022کو بطور اے ایس آئی تعینات کر دیا گیا جو کہ 27مئی 2022تک رہا یہ تھانہ کاہنہ میں بار بار اس لئے ڈیوٹی لگواتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ اسکے ہاتھ ملے ہیں اور روپے لیکر سرپرستی میں مصروف عمل رہتا ہے پولیس افسران کو چاہئے کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog