نیشنل ہائی وے پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار ۔ سیکٹر کمانڈر
Published on June 2, 2022 by admin ·(TOTAL VIEWS 74) No Comments
لین وائیلیشن اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ شہباز عالم
اوکاڑہ ( یو این پی ) ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سینٹرل زون این فائیو محبوب عالم کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر سینٹرل ون این فائیو اوکاڑہ شہباز عالم کی ہدایات پر تفصیلی بریفنگ جس میں نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کو لین وائیلیشن اور موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ ، بغیر سائیڈ مرمر ون وے کی خلاف ورزی اور روڈ سیفٹی کی افادیت کے بارے بتایا گیا تھا ۔اس تفصیلی بریفنگ کے بعد نیشنل ہائی وے پر اٹھائیس مئی سے لین وائیلیشن کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کے خلاف خصوصی کمپین چلائی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے لین وائیلیشن اور بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر اوکاڑہ شہباز عالم نے تمام ڈی ایس پیز بیٹ کمانڈرز کو دوران میٹنگ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر حادثات کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ لین وائیلیشن اور موٹر سائیکل سواروں کا بغیر ہیلمٹ اور دو یا دو سے زیادہ افراد کا بہت زیادہ سامان کے ساتھ لمبا سفر کرنا ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے پر لوگوں کی جان ومال کی حفاظت اور محفوظ سفر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی اولین ترجیح ہے .
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 129
Related