اوکاڑہ ( یو این پی/شیخ ندیم شیراز )ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کے گایئڈنس سنٹر سیکٹر ون لاھور میں اٹلس ھنڈا کے تعاون سے روڈ سیفٹی آگاہی کیمپ کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا- اس پر وقار تقریب میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سیکٹرکمانڈر شہباز عالم اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے توصیف احمد نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی. کیمپ میں کسٹمرز کو موٹرسائیکل چلانے کے صحیح طریقہ سواری کے بارے میں بتایا گیا۔اس کورس کا مقصد موٹرسائیکل چلانے کی مہارت کو بہتر کرنا ھے۔ روڈ یوزر کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائی گئیں اور موٹر سائیکل چلانے کے محفوظ طریقوں سے روشناس کیا گیا جبکہ موٹروے پولیس کی جانب سے عوام میں ہیلمٹ، بیک ویو شیشہ اوردیگرگفٹ تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح موٹر سائیکل رایڈزکو ٹرینرز کے ذریعے آگاہی اور سیف رائیدنگ کی ٹریننگ دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے عوام کو لیفٹ لین کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے ون ویلنگ اور موٹرسائیکل چلاتے وقت موبائل فون کے استعمال سےمنع کیا۔تقریب شرکامیں سیفٹی کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گے۔موٹروے پولیس نے اٹلس ھنڈا کا شکریہ ادا کیااور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسطرح کے آگاہی کیمپ لگاتے رہیں گے۔تقریب مین اٹلس ہنڈا کےنیشنل مینیجر سیفٹی افتخار اورسیفٹی مینجر محمد حسنین بھی شامل تھے.