اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ کاڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا علیٰ الصبح اچانک دورہ۔انہوں نے ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ ایمرجنسی وارڈ،پیڈز وارڈ،سرجیکل وارڈ،او پی ڈی،میڈیسن سٹور اور ہسپتال کے مخلتف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظاما ت بہتر کرنے کی ہدائیت کی اور ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت ادویا ت،تشخیصی ٹیسٹوں اور دیگر سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ڈاکٹرز اور عملہ کے رویہ سے متعلق بھی دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں انہیں مریضوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رویہ،ہمدر دی اور محبت سے بھی مریضوں کی دلجوئی کرنی ہے ان کا یہ طرز عمل مریضوں کو صحت یاب کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔