ریاض(یواین پی)عازمین حج کا پہلا قافلہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں 2 سالہ عرصے کے بعد مذہبی فریضہ ادائیگی کیلئے غیر ملکی عازمین کی آمد کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں عازمین کا پہلا قافلہ انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے، ائیرپورٹ پہنچنے پر سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا ہے۔ اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کو پھول، کھجوریں اورآب زم زم کی بوتلیں بھی پیش کی گئیں۔