جدہ میں محترم انصار برنی کے ہاتھوں عالمی بزم امن کا تاریخی افتتاح

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

10344846_321001578054670_1029247954_n
جدہ(رپورٹ زکیر احمد بهٹی) سعودی عرب 5مئی کی سر مئی شام کو بلد الامین کے افق پر ایک نئی روشنی نمودار ہوئی. رحما بینکویٹ ہال جدہ میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی – معروف عالمی سماجی کارکن جناب انصا ر برنی نے سوسائٹی فار انٹرنیشنل پیس(عالمی بزم امن) کا باقاعدہ افتتاح کیا- اس مقصد کیلئے محترم انصار برنی صاحب خصوصی طور پر لندن سے جدہ (سعودی عرب) تشریف لائے- سوسائٹی فار انٹرنیشنل پیس(عالمی بزم امن) کے چیئرمین معروف سماجی رہنما پاکستانی نثراد کینیڈین بینکار جناب روحیل خان صاحب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا – اس تقریب کے مہمان خصو صی محترم انصار برنی صاحب اور جدہ کے پاکستانی قونصل خانے کے ویلفیئر اتاشی عزت مآب جناب تحسیم الحق حقی صاحب مہمان اعزازی تھے- ان کے علاوہ جدہ میں مقیم 30 نمایاں شخصیات جن میں انجنئیر ڈاکٹروں بینکاروں صحافیوں اور کاروباری افراد نے شرکت کی_ محفل کا آغاز قاری محمد آصف نے کلام قرآن پاک کی تلاوت سے کیا _ جدہ میں 30 سال سے مقیم پاکستانی انجنئیرز سوسائٹی کے صدر جناب انجینئر عزیز احمد صاحب نے مہمانان گرامی کو پھول پیش کیے_ سوسائٹی فار انٹرنیشنل پیس (عالمی بزم امن) کے چیئرمین جناب روحیل خان نے مہمان خصوصی محترم انصار برنی صاحب سے مہمانوں کا انفرادی تعارف کروایا_ معززین جدہ کی طرف سے جناب روحیل خان نے محترم انصار برنی کو مومینٹو ان کی شان دار اور لاجواب خدمات کے عزز میں پیش کیا_ محترم انصار برنی نے اپنا اور اپنے مشن کا تعارف کرایا _ کراچی میں ہوش سنبھالنے والے محترم انصار برنی نے جامعہ کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد قانون دانی کا پیشہ اختیار کیا اور جلد ایک ممتاز وکیل کی حیثیت سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا _ اپنی مرضی سے سماجی خدمات کی راہ متعارف کی اور صیحیح معنوں میں بے لوث خدمت کی ایک روشن مثال کا عزم کیا_ 1980 سے لیکر آج تک انتھک کوششوں سے اپنی پہچان بنائی_ محترم انصار برنی انسانی حقوق کے پیروکار ایک نوجوان سٹوڈنٹ آج عالمی افق پر ایک تابندہ ستارہ ہے۔ 2005 میں امریکی سٹیٹ ڈ یپارٹمنٹٹ نے انہیں انسانی حقوق کا عالمی ہیرو قرار دیا۔ 2005 میں حکومت پاکستان نے انہیں انسانی حقوق کا پہلا وفاقی وزیر مقرر کیا_ جناب روحیل خان نے اپنے خطاب میں محترم انصار برنی کو عصر حاضر کا نمایاں ترین انسانیت کا خدمت گار قرار دیا_ پاکستانی ویلفیئر اتاشی عزت مآب تحسیم الحق حقی نے اپنے خطاب میں جناب انصار برنی کو دنیا میں فروغ امن کی پہچان قرار دیا_ اس پروقار تقریب کا اگلا مرحلہ ایک انتہائی پرتکلف ڈنر تھا اور اس کے بعد باقاعدہ طور پر سوسائٹی فار انٹرنیشنل پیس(عالمی بزم آمن) کا تاریخی افتتاح کیا گیا_ محترم انصار برنی اور تمام شرکاء نے محفل میں مشترکہ طور پر شمعیں روشن کرکے اندھیروں سے لڑتے رہنے کا عزم کیا_ محترم انصار برنی نے نئی ترتیب شدہ سوسائٹی فارانٹرنیشنل پیس (عالمی بزم آمن) کے لیے نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں کا اظہار کیا_ اس کے بعد جناب روحیل خان بانی چیئرمین سوسائٹی فار انٹرنیشنل پیس (عالمی بزم آمن) کے چار بنیادی مقاصد کا اعلان کرتے ہوئے کہا. کہ ہم دنیا میں فروغ آمن .بین المذاہب اور ثقافتی بھائی چارے کا فروغ امن.امت مسلمہ میں باہمی تعاون اور ویلفیئر سوسائٹیوں کو قریب لانے اور انہیں ترقی دینے کے لیے جدوجہد کریں گے_ انہوں نے وضاحت کی کہ سوسائٹی فار انٹرنیشنل پیس (عالمی بزم آمن) برطانیہ میں رجسٹرڈ ہو گی اور لندن کے نواح سے کام کرے گی_ انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی ایک تھنک ٹینک کے طور پر اپنے مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان اور عالمی سطح پر کام کرے گی _ سوسائٹی کا پہلا مومینٹو محترم انصار برنی .جناب روحیل خان اور عزت مآب تحسیم الحق حقی نے سعودی عرب کے معروف کاروباری اور سماجی شخصیت جناب ابو بکر میمن کو پیش کیا, حال ہی میں حکومت پاکستان نے جناب ابوبکر میمن کو صوبہ سندھ کا چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی منتخب کیا ہے – محفل کو سمیٹتے ہوئے جناب روحیل خان نے محترم انصار برنی کو پرزور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں انسانیت کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیا_ محترم انصار برنی نے تمام مہمانوں کا عزت افزائی کے لئے شکریہ ادا کیا_ تقریب کے اختتام پر تمام معززین نے سعودی عرب کے خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی صحت یابی . مملکت سعودی عربیہ کی خوشحالی اور عالمی امن کے لئے دعائیں کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes