اسلام آباد (یواین پی) ہمارے پیارے نبی ﷺ پر بی جے پی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مودی حکومت جان بوجھ کر ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، سابق وزیراعظم عمران خان کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ پر بی جے پی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مودی حکومت جان بوجھ کر ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ حملہ مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت کرتے ہیں۔