کراچی(یواین پی)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملکی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے، ایک نااہل شخص کرسی جانے پر نامناسب زبان استعمال کر رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، ایسی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائے گی جس سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کل پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیادوں پر آغاز کیا، لاڑکانہ میں بس سروس شروع ہوگی، ریڈ لائن یلو لائن کے نام سے بی آر ٹی بس منصوبے سندھ حکومت چلائے گی، حیدرآباد میں بی آر ٹی بس منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔