نوشہرو فیروز (یواین پی)صحافی امجد ملک کی دکان سے 05عدد سولر پلیٹوں کی چوری کے واقعہ کے بعد صحافیوں کی جانب سے تھانہ کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی کے بعد پولیس اور صحافیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اصل چوری کی برآمدگی اور چوروں کی گرفتاری پر بھی اتفاق کیا گیا جس کے بعد محراب پور پولیس نے چند گھنٹوں میں کاررواٸی کرتےہوۓ محراب پور کے دو معروف نوجوان وارداتیوں کاشف چانڈیواور وسیم راجپر کو زیرِ حراست لے کر ان سے چار عدد پلیٹیں برآمد کرلی جب کے ایک سولر پلیٹ تاحال کاشف چانڈیو سے برآمد نہیں ہوسکی اس پر ظلم یہ ہوا کہ ایس ایچ او محراب پور دین محمد لغاری نے سیاسی مداخلت اور پیسے لیکر دونوں چوروں کو رہا کردیا جب کہ پولیس تاحال دو سولر پلیٹوں کی برآمدگی قبول کرتی ہے اور باقیوں پر ہاتھ صاف کرنا چاھتی ہے اس واقعہ کی خبر صحافیوں کے پاس پہنچنے کے بعد صحافیوں میں شدید غم وغصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے صحافی برادری نے ایس ایچ او محراب پور کو متنبہ کیا ہے کل کی ملاقات میں طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرے بصورتِ دیگر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے بعد صحافی برادری دھرنا دینے پر حق بجانب ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری ایس ایچ او محراب پور پر ہوگی۔واضح رہے کہ دونوں وارداتیوں کے کزن پولیس میں ملازم ہیں جن کی بنیاد پر کٸی وارداتوں میں ملوث ہونے اور چوریاں برآمد ہونے کے باوجود محراب پور پولیس ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کٸے ہوٸی ہے جس کے سبب ان کی وارداتیں رکنے کا نام تک نہیں لے رہیں۔صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ ڈی آٸی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے اس واقعہ میں ملوث چوروں اور ان کے پشتی بانو کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاۓ۔بصورت دیگر صحافی برادری پر امن احتجاج کا قانونی حق رکھتی ہے