بورے والا(یواین پی)ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے خاتون ٹرین کی زد میں آکر جانبحق،ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مرضی پورہ گلی نمبر 2 کی رہائشی خاتون کوثر بی بی مجاہد کالونی کے سامنے پیدل ریلوے لائن عبور کررہی تھی اور وہ لاہور سے کراچی جانے والی بابا فرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر بری طرح کچلی گئی اور موقع پر ہی جانبحق ہوگئی حادثہ کی وجہ سے ٹرین ریلوے اسٹیشن سے پیچھے آدھا گھنٹہ تک رکی رہی خاتون کے نعش کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔