نبیؐ کی شان میں گستاخی، بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

Published on June 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سینیٹ نے بی جے پی رہنما کی جانب سے توہین رسالت کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کرلی جبکہ چئیرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ جمعہ کو اراکین پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی سفارتخانے تک ریلی کی شکل میں جا کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رکن کی جانب سے ناموس رسالت کے خلاف ایوان بالا نے متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔مذمتی قرارداد سلیم مانڈوی والا نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا حکومت پاکستان بھارت کے خلاف اقوام متحدہ میں احتجاج کرے، معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے اور بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور حکومت اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے۔اس سے قبل سینیٹر عطاالرحمان نے تجویز دی کہ تجوہین رسالت پر ایوان بالا کے ممبران پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی سفارتخانے تک ریلی نکالیں جس پر چئیرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ نماز جمعہ کے بعد اراکین پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی سفارتخانے تک جائیں گے اور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog