اسلام آباد(یواین پی)پاکستان بیت المال ایک ماہ سے سربراہ سے محروم، پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس کھوکھر نے حکومت ختم ہوتے ہی استعفی دیدیا جس کے بعد سے دو ماہ سے ایم ڈی بیت المال کا عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اس عہدے کے حصول کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے آئندہ ایک ہفتہ میں ایم ڈی بیت المال کی تقرری کر دی جائے گی۔