اسکردو (یواین پی) ملک کے مزید علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے کئی علاقے منگل کی رات کو لرز گئے، چند گھنٹے قبل خیبرپختونخواہ کے بھی کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کی تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں منگل کی رات کو 10 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔