اسلام آباد(یواین پی) مصر اور اٹلی کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مصر کے قریب ڈبل اے ای ون اور سیم وی فائیو کیبل میں خرابی سامنے آئی، اٹلی کے قریب آئی ایم ای وی کیبل میں خرابی سامنے آئی ہے۔