کیمیائی کھادوں کی فراہمی اور سیل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے زاہد پرویز

Published on June 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

محکمہ ریونیو،زراعت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و عملہ سیلز پوائنٹس پر فرائض سر انجام دے رہا ہے
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کے لئے ضلع میں بنائے گئے 47سیلز پوائنٹس کا شتکاروں کے لئے سہولت اور آسانی کا باعث بن رہے ہیں ضلع میں کیمیائی کھادوں کی فراہمی اور سیل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے اور محکمہ ریونیو،زراعت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و عملہ سیلز پوائنٹس پر فرائض سر انجام دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجر ٹریڈرز ستگھرہ موڑ،غوری فرٹیلائزر اور عبد الحق ٹریڈرز اکبر روڈ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے وہاں پر کھاد کی دستیابی اور فروخت کا جائزہ لیا اور ریکارڈ ملاحظہ کیا انہوں نے سیلز پوائنٹس پر کھاد خریدنے کے لئے آئے ہوئے کاشتکاروں سے کھاد کی دستیابی اور قیمتوں سے متعلق بھی دریافت کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہباز اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ نے ہدائیت کی کہ ضلع میں سیلز پوائنٹس پر کاشتکاروں کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes