فاروق آباد (یو این پی) نئی آبادی ننگل ساہداں کمبوہ کالونی کا رہائشی محنت کش دو بچوں کا باپ بجلی کا زائد بل دیکھ کر صدمہ سے چل بسا ورثاء کا احتجاج وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ محنت کش کے بوڑھے باپ بشیر احمد بھائی عابد بیٹے زید نے بتایا وہ تین مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر ہیں انکے گھر کا واحد سہارا بتیس سالہ مقصود چھوٹی سی دکان پر محنت مزدوری کرکے اپنے دو بچوں بیوی اور گھر کے دیگر افراد کا پیٹ پالتا تھا اسے ایک ماہ کا بل بیاسی یونٹ کا اکتالیس ہزار پانچ سو اکہتر روپے موصول ہوا جس کی وجہ سے وہ صدمہ میں تھا بل لیکر متعلقہ بجلی دفاتر گئے مگر یہ کہ کر نکال دیا گیا کہ یہ بل جمع کروادیں اگلے ماہ دیکھ لیں گے بل پکڑے مقصود قیامت خیز گرمی میں گھر پہنچا اور صدمہ سے چل بسا