مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی و دستیابی کو یقینی بنانا ہے ملک راشد نعمت ، ملک ریاست

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

ہم ”نو پرافٹ نو لاس ”پر بھی لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں تاجر تنظیموں کی یقین دہانی
اوکاڑہ(یواین پی)چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی و راہنما پی پی پی ملک ریاست علی اور اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھرنے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ اور تاجر برادی کو عوام لوگوں کی سہولت ،کفایت اور آسانی کے لئے کام کرنا ہے ہمیں اپنے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی و دستیابی کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے جہاں پرائس مجسٹریٹس اقدامات کر رہے ہیں وہیں پر تاجروں کا تعاون بھی صورتحال کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تاجر عوام کی سہولت کہ لئے نہ صرف اپنا جائز منافع بھی کم کر رہے ہیں ہیں بلکہ ہم ”نو پرافٹ نو لاس ”پر بھی لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی و راہنما پی پی پی ملک ریاست علی اور اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر نے تاجروں کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تما م تاجر برادی حکومتی ہدایات کی پیروی کرے اور وہ لوگ جو ناجائز منافع کے لئے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں اس سے اظہار لا تعلقی کریں جو تاجر اپنے سٹاک روزانہ کی بنیاد پر ظاہر کر رہے ہیں ان سے تمام انتظامی محکمے اور پرائس مجسٹریٹس بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes