فیصل آباد (یو این پی)ضلع بھر میں انسدادڈینگی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے اورڈینگی کی افزائش کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمدیوسف اورڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹرذوالقرنین اینٹامالوجسٹ کے ہمراہ مختلف سروس اسٹیشنز پر گئے اورڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے جاری کیمیکل ٹرٹیمنٹ چیک کی۔انہوں نے سروس اسٹیشنز کے مالکان کو فوری طور پر کھڑے پانی کے صفایا کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کی پیدائش وافزائش کے ہاٹ سپاٹس کوبھی تفصیلی چیک کیا اور لاروا کی تلفی کے لئے کیمیکل ٹریٹمنٹ کرائی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹرنے مختلف علاقوں کے گھروں میں جاکراہل خانہ سے ٹیموں کی طرف سے چیکنگ کو دریافت اور خود بھی فریج کی ٹرے،واٹر کولرزودیگر جگہوں کو چیک کیا اور ٹیموں کو تاکید کی کہ ذمہ دارانہ انداز میں سرویلنس کا عمل جاری رکھا جائے اور کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اینٹی ڈینگی ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی کے حملہ سے محفوظ رہا جاسکے۔