دبئی (یواین پی) سابق صدر پرویز مشرف کے خاندان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ وہ گزشتہ 3 ہفتے سے اپنی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سابق آرمی چیف کے اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ اس سٹیج پر ہیں کہ جہاں سے صحت یابی ممکن نہیں ۔ ان کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔خاندان کی طرف سے سابق صدر کے چاہنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کی آسانی کے لیے دعا کریں۔