اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ اور تاجر برادی کو عوام لوگوں کی سہولت،کفایت اور آسانی کے لئے کام کرنا ہے ہ میں اپنے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی و دستیابی کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے جہاں پرائس مجسٹریٹس اقدامات کر رہے ہیں وہیں پر تاجروں کا تعاون بھی صورتحال کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت ،صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور،عبد الوحید بھلر ،شیخ خرم ،تاجر تنظیموں کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تاجر عوام کی سہولت کے لئے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ تما م تاجر برادی حکومتی ہدایات کی پیروی کرے اور وہ لوگ جو ناجائز منافع کے لئے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں اس سے اظہار لا تعلقی کریں جو تاجر اپنے سٹاک روزانہ کی بنیاد پر ظاہر کر رہے ہیں ان سے تمام انتظامی محکمے اور پرائس مجسٹریٹس بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔