ملتان (یواین پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) اتوار کوکھیلا جائیگا، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کامیابی سے حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 276 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 33 ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، اس طرح پاکستان نے دوسرا میچ 120 رنز کے بڑے مارجن سے جیت کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔