لاہور (یواین پی)مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے مون سون سیزن کی پہلی بارش بلوچستان میں ہوئی، جلد ملک کے کئی علاقوں میں بادل خوب برسنے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ ہفتے کی شام کو پنجاب اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔فیصل آباد، جھنگ،چنیوٹ ،شیخوپورہ اور گردونواح میں آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جبکہ لاہور اور گرد ونواح میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے سے موسم کی شدت میں معمولی کمی آئی، اتوار کو بھی پنجاب ،،خیبر پختو نخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان کے بعض شہروں میں آندھی چلنے اور رم جھم کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات جولائی، اگست، ستمبر 3 مہینے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر چکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی مون سون کا پہلا مرحلہ یکم جولائی تا اگست کے وسط تک اور آخری مرحلے کا دورانیہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔