لاہور(یواین پی) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ مشکل معاشی حالات میں ہمارے بجٹ کا محور عام آدمی کو ریلیف دینا اور اشیاء ضروریہ کو اس کی پہنچ میں لانا ہے۔لوگوں کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے آوٹ آف باکس اقدامات کررہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں غریب لوگوں پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے گا اور عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، صورتحال کو بہتری کی جانب لے کر جانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے جامع ایکشن پلان مرتب کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سستے آٹے کی صوبہ بھر میں فراہمی کا تاریخ ساز پیکیج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔