پشاور(یواین پی) خیبرپختونخوا کا 1332، پنجاب کا 3200 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،حجم ایک ہزار تین سو بتیس ارب،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ متوقع،سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے چار سو اٹھارہ ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز، راشن کارڈ پروگرام کے تحت اٹھائیس ارب سے زائد رقم خرچ کی جائے گی خیبرپختونخواحکومت کا مالی سال 2022،23 بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ کا کل حجم 1332 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 418 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کر نے کی تجویز کی گئی، محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں بندوبستی اضلاع کے 222 ارب سے زائد اور قبائلی اضلاع کے لیے 94 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے۔