عید سے قبل اسلام آباد میں 4مویشی منڈیا ں لگانے کا فیصلہ

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) کا بڑی عید کے موقع پر اسلام آباد میں 4مویشی منڈیا لگانے کا فیصلہ،منڈیاں گولڑہ موڑ،ترنول،لہتراڑ روڈ اور بہارہ کہو میں لگائی جائیں گی،ایم سی آئی کا منڈیوں کی نیلامی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)نے وفاقی دار الحکوت اسلام آباد میں 4چھوٹی مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کیلئے کھلی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا،نیلامی 24جون بروز جمعہ ایم سی آئی فائر ہیڈ کواٹر جی سیون میں ہو گی،عید سے قبل 4چھوٹی مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلی منڈی آئی 15گولڑہ موڑ کے دونوں اطراف لگائی جائے گی،دوسری منڈی بہارہ کہو،تیسری سلطانہ فاؤنڈیشن لہتڑار روڈ جبکہ چوٹھی منڈی ترنول کے قریب لگائی جائے گی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题